سعودی عرب:نجران میں 18 لاکھ برس قدیم انسانی آثار دریافت
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے شعب دحضہ سے 18 لاکھ برس قدیم انسانی آبادی کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔
سعودی ہیریٹیج کمیشن نے ان آثارقدیمہ کو جنوبی عرب میں انسانی آبادی اور ہجرت کے ابتدائی دور کا اہم ثبوت قرار دیا ہے ۔ یہاں سے ملنے والے پتھر کے اوزار ابتدائی حجری (لوئر پیلیو لیتھک) دور کے ہیں جو 12سے 18لاکھ سال پرانے ہیں۔1980 میں کیے جانے والے سروے کے دوران وادی کی ایک بلند سطح سے پتھر کے 34 اوزاروں کا ایک مجموعہ ملا تھا،ان اوزاروں میں مختلف قسم کے کٹر، کھرچنی، بلیڈ اور ہتھوڑے شامل ہیں جنہیں گوشت کاٹنے ، ہڈیاں توڑنے اور کھال اتارنے جیسے مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments