ابوظہبی :نایاب سفید باز 15لاکھ درہم میں نیلام، ریکارڈ قائم

ابوظہبی :نایاب سفید باز 15لاکھ درہم میں نیلام، ریکارڈ قائم

ابوظہبی(اے ایف پی)ابوظہبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوئسٹرین نمائش 2026 کے دوران نایاب سفید باز 15 لاکھ درہم میں نیلام ہوگیا،

جو رواں سال نمائش کی کسی بھی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ امریکی مارک موگلیچ فالکن فارم کی ملکیت ’’قارموشہ پیور الٹرا وائٹ‘‘نامی باز کا وزن ایک کلو اور لمبائی و چوڑائی ساڑھے 16انچ ہے ۔ نمائش کے تحت اس سال تاریخ کا سب سے بڑا نیلامی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ، جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ منتظمین کے مطابق رواں ایڈیشن میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 55 فالکن بریڈنگ اور کیئر فارمز شریک ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...