روس کا یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کا اعلان
ماسکو(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے کے حملوں کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی کیف کی جانب سے روسی شہری تنصیبات اور تیل وتوانائی کے مراکز پر جاری حملوں کے جواب میں کی جائے گی۔دوسری جانب یوکرین نے شمال مغربی روس میں ایک آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ادھر یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریب روسی حملے میں اسلحہ ڈپو پر ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔واقعے میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 تاحال لاپتا ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments