زیمبیا :مسلح بغاوت کا الزام اپوزیشن رہنما پر غداری کا مقدمہ
لوساکا (اے ایف پی)زیمبیا نے مسلح بغاوت کے الزام میں زیرحراست اپوزیشن رہنما برائن منڈوبائل پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا۔
منڈوبائل اور ان کے نائب میکیبی زولو کو باضابطہ طور پر غداری کے الزام میں چارج کیاگیا، دونوں لوساکا سنٹرل پولیس سٹیشن میں زیرحراست ہیں۔ منڈوبائل نے 13 اگست کے صدارتی انتخابات میں صدر ہکائندے ہیچلیما کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران رائفلیں اور فوجی سازوسامان ملنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے الزامات مسترد کرتے ہوئے مسلح بغاوت کی اطلاعات کو من گھڑت قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments