جنوبی کوریا :سابق خاتون اول کومہنگے تحائف دینے پر چرچ سربراہ کو 2سال قید
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے یونفیکیشن چرچ کی سربراہ ہان ہاک جا کو حکام کو رشوت دینے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔۔۔
83 سالہ ہان پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق صدر یون سک یول کی اہلیہ کم کون ہی کو مہنگے تحائف، جن میں ڈیزائنر ہینڈ بیگ بھی شامل تھا، دے کر حکومتی پالیسیوں میں رعایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ہان کو سابق خاتون اول سے متعلق رشوت کیس میں ستمبر 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments