بھارت :طلبا کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، سول سروس امیدوار سڑکوں پر
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں نظام تعلیم کی بدحالی، بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، امتحانات میں تاخیر اور پیپر لیکس کے خلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔۔۔
ریاست بہار میں سول سروسز کے امیدوار بھی مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ طلبہ امتحانی عمل شفاف بنانے اور میرٹ پر مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بی پی ایس سی امتحانی تنازع پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت جواب دہی سے بچنے کے لیے پولیس کا استعمال کر رہی ہے ۔ مظاہرین کے مطابق پولیس نے لاٹھی چارج، واٹر کینن اور گرفتاریوں کا سہارا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments