برطانیہ واپسی پر نیا گھر تلاش کرلیا

 برطانیہ واپسی پر نیا گھر تلاش کرلیا

لندن(اے ایف پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکا میں چھ سال گزارنے کے عد برطانیہ واپسی پر کوٹس وولڈز میں نیا گھر تلاش کرلیا ہے ۔۔۔

جوڑے نے 2020 میں شاہی خاندان پر شدید تنقید کے بعد برطانیہ چھوڑ کر کیلیفورنیا کے علاقے مونٹیسیٹو میں سکونت اختیار کی تھی۔ اب وہ اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ واپس آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا نیا گھر آکسفورڈ کے قریب واقع کوٹس وولڈز کے علاقے میں ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں معروف شخصیات کی آمد معمول بن چکی ہے اور رہائشی نجی زندگی کا احترام کرتے ہیں۔ کوٹس وولڈز اپنی خوبصورت دیہی بستیوں اور شہرت یافتہ رہائشیوں کے باعث مقبول ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...