انڈونیشیا، امریکا اور اتحادیوں کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت مختلف ممالک کے 4 ہزار 700 فوجی شریک مشقیں 11 ستمبر تک سماٹرا اور بورنیو سمیت مختلف مقامات پر جاری رہیں گی
بینڈونگ(اے ایف پی)انڈونیشیا، امریکا اور ایک درجن سے زائد اتحادی ممالک نے ایشیا پیسیفک خطے میں دفاعی صلاحیتیں بڑھانے اور جارحیت روکنے کے لیے سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ ’’سپر گارڈا شیلڈ‘‘ کے نام سے ہونے والی مشقوں میں برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت مختلف ممالک کے تقریباً 4 ہزار 700 فوجی شریک ہیں۔ مشقیں 11 ستمبر تک سماٹرا اور بورنیو سمیت مختلف مقامات پر جاری رہیں گی۔ ان میں خصوصی فورسز کی دراندازی اور سائبر دفاع کی تربیت بھی شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments