اٹلی نے سپین سے آنیوالے مسافروں کی چیکنگ مزید 15 روز بڑھا دی
روم(اے ایف پی)اٹلی نے سپین سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال مزید 15 روز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔
یہ اقدام سیوٹا میں تارکین کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد یکم اگست کو نافذ کیا گیا تھا۔ جولائی کے آخر میں 70 ہزار سے زائد تارکین مراکش سے تیر کر یا پیدل سپین کے علاقے سیوٹا میں داخل ہوئے تھے ، جس کے بعد یورپی یونین میں مہاجرت کے معاملے پر کشیدگی بڑھی۔ اٹلی اور سپین شینگن زون کا حصہ ہیں اور ان کی زمینی سرحد مشترک نہیں، تاہم سپین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی پاسپورٹ چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments