معروف ایرانی گلوکار محسن نامجو 2 دہائی بعد وطن واپس

معروف ایرانی گلوکار محسن  نامجو 2 دہائی بعد وطن واپس

پیرس(اے ایف پی)معروف ایرانی گلوکار محسن نامجو 2 دہائیوں کی جلاوطنی کے بعد امریکا سے ایران واپس پہنچ گئے ۔۔۔

 50 سالہ گلوکار کی تہران آمد کا سرکاری میڈیا نے خیرمقدم کیا۔ نامجو نے کہا کہ انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ چند ماہ قبل کیا تھا اور واپسی کو خفیہ رکھا۔ ان کی اہلیہ کی جانب سے نامجو کے کئی  روز سے لاپتا ہونے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد تنازع کھڑا  ہوگیا، جس پر گلوکار نے وضاحت پیش کی۔ نامجو 2007 میں ایران چھوڑ گئے تھے ،انہیں 2009 میں اسلام کی توہین کے الزام میں غیرحاضری میں 5سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...