پراگ:سیزیرین آپریشن کے دوران خاتون جھلس گئی، بچہ محفوظ

پراگ:سیزیرین آپریشن کے  دوران خاتون جھلس گئی، بچہ محفوظ

پراگ(اے ایف پی) چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کے ہسپتال میں سیزیرین آپریشن کے دوران 24 سالہ خاتون جھلس گئی تاہم نومولود بچہ محفوظ رہا۔۔

بولووکا ہسپتال کی ترجمان کے مطابق ہنگامی طبی پیچیدگی کے باعث آپریشن کیا جارہا تھا۔ مقامی میڈیا کے  مطابق جراثیم کش دوا لگانے کے بعد خون روکنے کے لیے جراحی آلہ استعمال کیا گیا تو خاتون کے جسم میں آگ لگ گئی۔ خاتون کے پہلوؤں اور پیٹ کے نچلے حصے پر جھلسنے کے زخم آئے ۔خاتون کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...