چینی اے آئی کمپنی مینس نے میٹا سے علیحدگی کے بعد آزادانہ کام شروع کردیا
بیجنگ(اے ایف پی)چینی اے آئی کمپنی مینس نے میٹا سے علیحدگی کے بعد دوبارہ آزادانہ کام شروع کردیا۔۔۔
میٹا نے دسمبر میں مینس کو تقریباً 2 ارب ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ بندی ادارے نے اپریل میں معاہدے پر پابندی عائد کردی تھی۔ مینس نے بیان میں کہا کہ کمپنی کی بانی ٹیم بدستور قیادت کرے گی۔ بعض صارفین کو اپنا ڈیٹا بیک اپ اور بحال کرنا ہوگا، جس کے باعث عارضی طور پر سروس متاثر ہوسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments