ناروے :نئے بادشاہ ہاکون ہشتم نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھا لیا
اوسلو(اے ایف پی)ناروے کے نئے بادشاہ ہاکون ہشتم نے پارلیمنٹ میں حلف اٹھا کر اپنی بادشادہت کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ 53 سالہ بادشاہ نے آئین اور ۔۔۔
قوانین کے مطابق مملکت چلانے کا عہد کیا۔ ان کی اہلیہ ملکہ میٹے میریٹ پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے بعد طبی پیچیدگیوں کے باعث تقریب میں شریک نہ ہوسکیں۔ بادشاہ کی 22 سالہ بیٹی شہزادی انگرڈ الیگزینڈرا نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تحریری طور پر حلف اٹھایا۔ تقریب کے دوران بادشاہ اور ارکان پارلیمنٹ نے سابق بادشاہ ہیرالڈ پنجم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ہیرالڈ کی آخری رسومات 9 ستمبر کو اوسلو کیتھیڈرل میں ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments