جرمن آٹوموبائل کمپنی ووکس ویگن کی مزید 50ہزار ملازمتیں ختم کرنیکی منظوری

جرمن آٹوموبائل کمپنی ووکس  ویگن کی مزید 50ہزار  ملازمتیں ختم کرنیکی منظوری

برلن (اے پی پی)جرمنی کی آٹوموبائل کمپنی ووکس ویگن نے فیوچر پلان 2030 کی منظوری دے دی ، جس کے تحت دنیا بھر میں مزید تقریباً 50 ہزار ملازمتیں ختم کی جائیں گی جبکہ 2035 تک کمپنی کے ماڈل پورٹ فولیو کی تعداد نصف کر دی جائے گی۔

 ووکس ویگن گروپ نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ سپروائزری بورڈ نے متفقہ طور پر ایگزیکٹو بورڈ کے فیوچر پلان 2030 کی منظوری دے دی ہے ۔ اس منصوبے میں گروپ بھر میں 50 ہزار ملازمتوں میں کمی شامل ہے ، جو پہلے سے جاری 50 ہزار ملازمتوں میں کمی کے علاوہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...