کروشیا کا جنوبی کوریا سے 63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے راکٹ لانچرز خریدنے کا اعلان

کروشیا کا جنوبی کوریا سے 63  کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے راکٹ لانچرز خریدنے کا اعلان

زغرب (اے ایف پی)کروشیا نے جنوبی کوریا سے 54 کروڑ 40 لاکھ یورو (63 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) مالیت کے ‘‘کے 239 چونمو’’ ملٹی پل راکٹ لانچرز خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت دفاع کے مطابق لانچرز کے ساتھ متعلقہ آلات اور نظام بھی خریدے جائیں گے اور ان کی فراہمی 2029 تک مکمل ہوگی۔ کروشیا 18 راکٹ لانچرز خرید ے گا۔ کے 239 چونمو ایک جدید ماڈیولر راکٹ لانچر ہے جو 130 ملی میٹر اور 239 ملی میٹر سمیت مختلف کیلیبر کے راکٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔وزیراعظم آندرے پلینکووچ نے کہا کہ کروشیا اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کسی کو دھمکانے کے لیے نہیں بلکہ کسی بھی خطرے کو روکنے ، کروشین شہریوں کی سلامتی اور یورپ کی اجتماعی سلامتی و دفاع میں کردار ادا کرنے کیلئے کر رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...