روس کے یوکرین پر حملے ، 3 افراد ہلاک، امریکی مذاکراتی کوششیں جاری

روس کے یوکرین پر حملے ، 3 افراد  ہلاک، امریکی مذاکراتی کوششیں جاری

کیف (اے پی)مقامی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ روس کے رات گئے یوکرین پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔۔۔

 جبکہ صدر ولا دیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں امریکی نمائندوں کی آئندہ چند روز میں کیف آمد متوقع ہے ۔روس اور یوکرین کے درمیان فضائی جنگ میں شدت آگئی ہے اور تنازع  اپنے پانچویں سال میں داخل ہوچکا ہے ۔ روسی افواج مسلسل یوکرین کے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ماضی میں زیادہ تر حملے رات کے وقت کیے جاتے تھے ، تاہم اب دن کے اوقات میں بھی حملے ہو رہے ہیں۔ مشرقی اور جنوبی یوکرین میں محاذ جنگ بدستور بڑی حد تک تعطل کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...