امریکا میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

امریکا میں ڈیزل کی قیمت  ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

شکاگو (اے پی)امریکا میں ڈیزل کی قیمت جمعہ کو ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی اور پہلی بار اوسط قیمت 5.85 ڈالر فی گیلن ہوگئی۔

 ایران کے ساتھ چھ ماہ سے جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ڈیزل مال برداری اور اشیا کی ترسیل کے بیشتر نیٹ ورکس میں استعمال ہوتا ہے ، اس لیے اس  کی قیمت بڑھنے سے روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی نقل و حمل کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مختلف شعبوں میں کاروباری اداروں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جن میں سے بعض نے یہ اضافی لاگت صارفین کو منتقل کرنا شروع کردی ہے ۔ آن لائن آرڈرز اور ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے پیکجز پر اضافی فیس عائد کی جا رہی ہے ، جبکہ دکانوں میں اشیا کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...