روس : برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیما ہلاک، 6 لاپتا
ماسکو(اے ایف پی)روس کے بلند ترین پہاڑوں میں شامل ماؤنٹ مزہرگی پر برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیما ہلاک جبکہ 6 لاپتا ہوگئے۔
روسی ہنگامی وزارت کے مطابق حادثہ اتوار کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا، اس وقت علاقے میں 33 کوہ پیما موجود تھے ۔ 10 افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر انخلا کیا جبکہ 6 کو ریسکیو اہلکاروں نے نکالا۔ حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقے اور مزید برفانی تودے گرنے کے خطرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ماؤنٹ مزہرگی جارجیا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور روس کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments