9/11:زہریلی ہوا سے متعلق 1 لاکھ 70 ہزار صفحات کی دستاویزات جاری

 9/11:زہریلی ہوا سے متعلق 1 لاکھ  70 ہزار صفحات کی دستاویزات جاری

نیویارک (اے ایف پی) نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے منگل کو دسیوں ہزار دستاویزات جاری کرنے کا اعلان کیا۔۔

، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کی انتظامیہ نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد فضائی آلودگی اور زہریلی ہوا کے بارے میں دستیاب تمام معلومات عوام کے سامنے نہیں رکھی تھیں ۔یہ دستاویزات 11 ستمبر کے حملوں کی 25ویں برسی سے قبل جاری کی گئی ہیں۔ ایک وفاقی طبی نگرانی کے پروگرام کے مطابق اس علاقے میں زہریلے مادوں سے بیماریوں کے باعث گزشتہ برسوں کے دوران 9400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ممدانی نے ایک نیوز کانفرنس میں 1لاکھ 70ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات آن لائن جاری کیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...