سوڈان :عدالت کے باہر ڈرون حملہ 13 افراد جاں بحق، 22 زخمی
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان کے وسطی شہر ام روابہ میں عدالت کے باہر ڈرون حملے میں13 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ۔۔۔
حملے کا الزام نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق عدالت کے باہر قانونی اور انتظامی امور کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس دوران ڈرون ایک درخت سے ٹکرایا اور دھماکا ہوگیا۔ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل 2023 سے جنگ جاری ہے ، جس کے دوران ڈرون حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments