ٹرمپ نے مصنوعی ذ ہانت سے متعلق خدشات مسترد کر دئیے
امریکا اے آئی میں چین سے ایک سال آگے ، اس برتری کو برقرار رکھنا ضروری :گفتگو
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے انسانیت کے خاتمے کے خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسا کوئی خوف نہیں، تاہم انہیں اس بات کی فکر ہے کہ اگر امریکا اے آئی کی دوڑ میں چین سے پیچھے رہ گیا تو ملک کو ‘‘بہت خراب صورتِ حال’’ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ٹرمپ نے جمعرات کو ڈلاس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو میں، اے آئی کے باعث انسانیت کے خاتمے کے امکان سے متعلق سوال پر کہا، ‘‘نہیں، مجھے ایسا کوئی خدشہ نہیں۔’’انہوں نے کہا کہ ان کی اصل تشویش یہ ہے کہ امریکا اے آئی کے میدان میں کامیاب نہ ہوا تو اسے سنگین مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا اس وقت اے آئی کے شعبے میں چین سے تقریباً ایک سال آگے ہے اور اس برتری کو برقرار رکھنا ضروری ہے .
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments