2 سکولوں میں لگی خوفناک آگ نے 29 طلبا کی جان لے لی
کانگو(اے ایف پی)مشرقی کانگو کے بوکاوو شہر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 سکولوں کے ساتھ 300 گھر بھی جل کر خاک ہوگئے ۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 19 طالبات سمیت 29 طلبا جاں بحق ہوگئے ۔ شہر پر کنٹرول رکھنے والے ایک باغی گروپ ‘ایم 23’ کے ترجمان لارنس کانیوکا نے اس حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے سے مرنے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔مقامی منتظم موئز لوبالا کے مطابق آگ پہلے ایک گھر میں لگی اور پھر قریب واقع 2 سکولوں اور دیگر گھروں تک پھیل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments