بھارت :یکساں سول کوڈ مزید ریاستوں میں نافذ کرنیکا اعلان
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حکمران جماعت بی جے پی کے زیر انتظام مزید ریاستوں میں متنازع یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ 2029 تک بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کی حکومت والی تمام 21 ریاستوں میں قانون نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ یکساں سول کوڈ کے تحت شادی، طلاق اور وراثت جیسے معاملات کیلئے مختلف مذہبی و روایتی قوانین کی جگہ مشترکہ قانون نافذ ہوگا۔ بھارت کی کم از کم چار ریاستوں میں یہ قانون نافذ ہوچکا ہے۔ ناقدین، خصوصاً مسلمان شہری، اسے مذہبی آزادی میں مداخلت قرار دیتے ہیں جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق فراہم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments