جنوبی افریقا میں تارکین وطن کی دکانوں سے بھتہ خوری کا انکشاف
کیپ ٹاؤن (اے ایف پی) جنوبی افریقا میں تارکین وطن کی دکانوں سے بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے۔
کیپ ٹاؤن کی عدالت میں ایک جنوبی افریقی شہری اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف تقریباً 50 ایتھوپیائی اور صومالی دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق غیرملکی دکاندار بھتہ خوروں کا آسان ہدف بنتے ہیں ۔ بھتہ خور پہلے ماہانہ رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، انکار پر دکانوں میں لوٹ مار اور گاہکوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، بعض واقعات میں معاملہ قتل تک پہنچ جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments