فلپائن :مسلم خودمختار خطے میں پہلی پارلیمان کیلئے ووٹنگ
ماراوی(اے ایف پی)فلپائن کے خودمختار مسلم خطے بانگسامورو میں پہلی منتخب پارلیمنٹ کے قیام کیلئے پیر کو ووٹ ڈالے گئے، تاہم پولنگ سے چند گھنٹے قبل فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
انتخابات کیلئے 13 جماعتوں کے 80 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 20 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ یہ انتخابات 1990 کی دہائی میں شروع ہونے والے طویل امن عمل کا نتیجہ ہیں، جس کے تحت جنوبی فلپائن میں بانگسامورو خودمختار خطہ قائم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments