ایران:اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران کی عدلیہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو میزائل تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔
عدالتی حکام کے مطابق حسین پدران نے وسطی ایران کے صوبے اصفہان میں میزائل مقامات سے متعلق معلومات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کی تھیں۔ ایرانی عدلیہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ حسین کو جاسوسی کے الزام میں سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments