سابق ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ 100برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

 سابق ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی  اہلیہ 100برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ حسما محمد علی 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

حسما محمد علی نے 12 جولائی کو اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے حسما محمد علی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ حسما محمد علی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔واضح رہے مہاتیر محمد 23 سال سے زائد عرصے تک ملائیشیا کے وزیرِ اعظم رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...