چیئرمین سینیٹ کا معاشی و سماجی ترقی میں کاروباری برادری کے اہم کردار پر زور
کراچی(بزنس ڈیسک)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے گروپ چیئرمین اور حنا رائس ایکسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالرحیم جانو (ستارہ امتیاز) کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملکی معاشی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی ترقی میں کاروباری برادری کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے پارلیمان، حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل رابطے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments