پی ٹی آئی کا کئی یورپی ممالک میں احتجاج، عمران اورپارٹی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

 پی ٹی آئی کا کئی یورپی ممالک  میں احتجاج، عمران اورپارٹی  رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

برسلز(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کی یورپی ممالک میں قائم تنظیموں کی جانب سے عمران خان سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی اور سیاسی کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے یورپی حکومتوں، عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق، آئین اور قانون کی پاسداری کیلئے کردار ادا کیا جائے ، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر تحریکِ انصاف فرانس کے عہدیداروں، خواتین، بچوں، کارکنوں اور دیگر رہنمائوں نے کئی گھنٹے احتجاج کیا۔ سپین کے شہر بارسلونا سمیت یورپ کے دیگر شہروں میں بھی تحریکِ انصاف کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...