میانمار:فوج کا فضائی حملہ 33 افراد ہلاک، 36 زخمی

میانمار:فوج کا فضائی حملہ  33 افراد ہلاک، 36 زخمی

کیاؤکتاؤ(اے ایف پی)میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں مارکیٹ پر فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔

علاقے پر قابض باغی گروپ اراکان آرمی کے مطابق حملہ کیاؤکتاؤ شہر کی ایک مارکیٹ اور ملحقہ پل پر کیا گیا۔ گروپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔ ایک عینی شاہد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جائے وقوعہ پر 30 سے زائد لاشیں دیکھی گئیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتوں اور سڑکوں پر انسانی باقیات موجود تھیں۔ میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...