نئی دہلی :فضائی آلودگی روکنے کیلئے 6ہفتے تعمیرات پر پابندی

نئی دہلی :فضائی آلودگی روکنے  کیلئے 6ہفتے تعمیرات پر پابندی

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 10 دسمبر سے 20جنوری تک تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 3 کروڑ آبادی والے شہر میں سردیوں کے دوران فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے، جس کی بڑی وجوہات ٹریفک، صنعتی اخراج، تعمیرات اور فصلوں کی باقیات جلانا ہیں۔ نئی ماحولیاتی حکمت عملی کے تحت ٹریفک میں کمی کیلئے گاڑیوں پر پابندیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ یکم نومبر سے فروری کے اختتام تک دفاتر کے اوقات مرحلہ وار مقرر کیے جائیں گے جبکہ نجی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے پارکنگ فیس دگنی ہوگی۔حکام کے مطابق اقدامات کا مقصد سردیوں میں آلودگی کو خطرناک سطح تک پہنچنے سے روکنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...