ہنگری:بدعنوانی الزامات، وزیراعظم پیٹر میگیاراور 2 سابق وزرا کا استثنیٰ ختم

ہنگری:بدعنوانی الزامات، وزیراعظم پیٹر میگیاراور 2 سابق وزرا کا استثنیٰ ختم

بوڈاپسٹ(اے ایف پی)ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم پیٹر میگیار اور سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کے دور کے دو سابق وزرا کا پارلیمانی استثنیٰ ختم کردیا، جس کے بعد تینوں کے خلاف الگ الگ مقدمات میں تحقیقات ہوسکیں گی۔

سابق وزرا بالاز ہانکو اور میکلوس سیشتاک پر کروڑوں یورو کی مبینہ بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ہانکو پر 4 کروڑ یورو سے زائد سرکاری رقم خردبرد کرنے کا الزام ہے ، جبکہ سیشتاک پر مہنگے داموں استعمال شدہ بسوں کی خریداری میں لاکھوں ڈالر رشوت لینے کا شبہ ہے ۔ وزیراعظم میگیار پر 2024 میں ایک شخص کا موبائل فون چھین کر دریائے ڈینیوب میں پھینکنے کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...