پوپ کا عالمی تعلقات میں جھوٹ اور فریب پر اظہار تشویش

پوپ کا عالمی تعلقات میں جھوٹ اور فریب پر اظہار تشویش

ممالک کے تعلقات میں تہذیب وباہمی احترام کا فقدان بڑھتا جارہا:خطاب یورپ بین الاقوامی تعلقات میں احترام کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے

میٹز(اے ایف پی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ریاستوں کے درمیان تعلقات میں جھوٹ اور فریب کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے ۔پوپ نے فرانس کے شہر میٹز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان تعلقاتمیں تہذیب اور باہمی احترام کا فقدان بڑھتا جارہا ہے ، جہاں لوگ جھوٹ اور فریب پر فخر کرتے ہیں۔پوپ نے کسی عالمی رہنما کا نام لیے بغیر یورپ پر زور دیا کہ وہ اس منفی رجحان کو روکنے اور بین الاقوامی تعلقات میں احترام کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...