صومالیہ:یرغمال جہاز کی بازیابی کیلئے آپریشن 3 پاکستانیوں سمیت 5جاں بحق
موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں 21 اپریل سے یرغمال کارگو جہاز آنر 25 اور عملے کی بازیابی کیلئے فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔۔۔
جس میں 5 یرغمالی مارے گئے جبکہ فورسز نے جہاز پر کنٹرول حاصل کرلیا۔صومالیہ ٹائمز کے مطابق پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس بندریلا کے ساحل پر قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پلاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایم ٹی آنر (آنر 25) کا مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے ۔صومالیہ ٹائمز کے مطابق انٹیلی جنس کی مدد سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران قزاقوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یرغمال عملے کے پانچ ارکان کو قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاکستان کے تین جبکہ بھارتی اور انڈونیشیا کا ایک ،ایک شہری شامل ہے ۔ قزاقوں کی فائرنگ سے عملے کے چار ارکان زخمی بھی ہوئے ۔ آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے سے انکار پر 9 قزاقوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments