اے آئی کے غلط استعمال سے بچاؤ کیلئے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اپنی آوا ز ٹریڈ مارک کرا دی
روم(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مصنوعی ذہانت اے آئی)کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آواز کے غلط استعمال سے تحفظ کیلئے اپنی آواز کو ٹریڈ مارک کرانے کی درخواست دے دی۔۔۔
درخواست یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس میں جمع کرائی گئی ہے ۔ درخواست کے تحت میلونی نے چار سیکنڈ کی آڈیو ریکارڈنگ میں اطالوی زبان میں ‘‘میں جارجیا میلونی ہوں’’کے الفاظ دو مرتبہ ادا کیے ۔اے آئی کے ذریعے حقیقی افراد کی آواز کی نقل تیار کرنے کے لیے ان کی ریکارڈنگز استعمال کی جاتی ہیں۔ رواں سال مئی میں انہوں نے اے آئی سے تیار کردہ ایسی تصاویر کے بعد بھی خبردار کیا تھا جن میں انہیں نامناسب لباس میں دکھایا گیا تھا۔میلونی کا کہنا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی لوگوں کو دھوکا دینے اور جوڑ توڑ کے لیے استعمال ہوسکتی ہے جبکہ ہر شخص کے لیے اپنی آواز اور شناخت کا تحفظ ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments