جنگ کے بعد غیرملکی ایئرلائن کی پہلی پروازایران پہنچ گئی
تہران،ماسکو(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد کسی غیرملکی ایئرلائن کی پہلی کمرشل پرواز جمعرات کو ایران پہنچ گئی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق عراقی ایئرویز کی پرواز عراق کے شہر نجف سے تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پہنچی۔امریکا نے گزشتہ ماہ عراقی ایئرویز کو ایران کیلئے پروازیں چلانے کی پابندی سے استثنیٰ دیا تھا، جس کا مقصد ایران اور نجف کے درمیان زائرین کی آمدورفت بتایا گیا ہے ۔روسی صدرپیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ تنازع ختم کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے ، روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ روس صورتحال کے حل کیلئے اپنے اختیار میں موجود تمام اقدامات کرے گا۔ملاقات ترکمانستان کے شہر اووازا میں دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس سے قبل ہوئی۔ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح افراد نے ایرانی فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments