بنگلہ دیش: 442میگاواٹ سولر پلانٹ لگانے کی منظوری
چٹاگانگ ٹرمینل ڈی پی ورلڈ کے حوالے کرنیکا معاہدہ،یونینز کااحتجاج،20زخمی
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے کیلئے کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے مختص زمین پر 442 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی۔ حکام کے مطابق 23 کروڑ ڈالر کی لاگت سے قائم ہونے والا رامپال سولر منصوبہ ملک کا سب سے بڑا شمسی توانائی منصوبہ ہوگا اور 2029 تک کام شروع کرنے کی توقع ہے ۔دوسری جانب بنگلہ دیش اور دبئی کی بندرگاہی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے درمیان چٹاگانگ بندرگاہ کے نیو مورنگ کنٹینر ٹرمینل کو 15 سال کیلئے چلانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی بندرگاہی یونینز نے مخالفت کی ہے ، احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد سے 20 سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments