جنوبی کوریا کا مقامی ساختہ ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا پہلا تجربہ
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے ملکی ٹیکنالوجی سے تیار کیے جانے والے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل کا پہلا تجربہ کر لیا۔
صدارتی دفتر کے مطابق صدر لی جے میونگ نے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ ہائپرسونک ہتھیار آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز پرواز کرتے اور کم بلندی پر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حکام کے مطابق تجربے میں انتہائی درجہ حرارت برداشت کرنے والے مواد، رہنمائی و کنٹرول نظام اور غیر معمولی پرواز کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments