اپالو مشن کا کمپیوٹر سسٹم تیار کرنے والی سائنسدان مارگریٹ ہیملٹن چل بسیں

اپالو مشن کا کمپیوٹر سسٹم تیار کرنے والی  سائنسدان مارگریٹ ہیملٹن چل بسیں

واشنگٹن(اے ایف پی)ناسا کے اپالو چاند مشن کیلئے کمپیوٹر سسٹم کی تیاری کی قیادت کرنے والی امریکی سائنسدان مارگریٹ ہیملٹن 90 برس کی عمر میں چل بسیں ۔

 میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق ان کا انتقال 30 ستمبر کو ہوا۔ مارگریٹ ہیملٹن نے 1965 میں اپالو پروگرام کیلئے سافٹ ویئر کی تیاری شروع کی اور منصوبے کی پہلی پروگرامر بنیں۔ 1968 تک وہ اپالو کے کمانڈ اینڈ سروس ماڈیول کی سافٹ ویئر ٹیم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بن چکی تھیں، جہاں 400 سے زائد افراد کام کررہے تھے ۔سابق صدر باراک اوباما نے 2016 میں انہیں صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...