بھارت:انتخابی فہرستوں کی نظرثانی پر الیکشن کمیشن کو دباؤ کا سامنا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں انتخابی فہرستوں کی ملک گیر نظرثانی کے دوران بے ضابطگیوں کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔
انڈین ایکسپریس کی گزشتہ ماہ شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نظرثانی کے دوران لاکھوں ووٹرز کے نام ابتدائی فہرستوں سے نکالے گئے ، اہم فیصلے تین میں سے دو الیکشن کمشنرز کی منظوری کے بغیر کیے گئے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ وزیر اعظم مودی کی جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے جائز ووٹرز کے نام حذف کیے جارہے ۔الیکشن کمیشن کے سربراہ گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments