امریکانے ایف35لڑاکا طیاروں کی باضابطہ پیشکش نہیں کی:سربراہ بھارتی فضائیہ

امریکانے ایف35لڑاکا طیاروں کی باضابطہ پیشکش نہیں کی:سربراہ بھارتی فضائیہ

جودھ پور (اے پی پی)بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا نے بھارت کو پانچویں نسل کے ایف35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی جبکہ روس کی جانب سے ایس یو57 طیاروں کی فراہمی کی پیشکش پر بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اے پی سنگھ نے جودھ پور میں فضائی مشق ترنگ شکتی2026کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روسی ایس یو57 طیاروں کے حوالے سے ماسکو کی پیشکش بھارتی فضائیہ کے علم میں ہے ، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ آیا اس طیارے کا جائزہ لیا جانا چاہیے یا نہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...