مستقبل میں اے آئی سے کم وقت میں زیادہ آمدن ممکن:بانی ایمازون
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے پیشگوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)مستقبل میں کام کے اوقات کم اور آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہے ۔
ان کے مطابق لوگ ہفتے میں صرف تین دن کام کرکے بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مناسب آمدنی حاصل کرسکیں گے ۔ بیزوز کا کہنا ہے کہ اے آئی سے کاروباری ادارے کم وسائل میں زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں گے اور معیار زندگی بہتر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments