ٹرمپ ٹیرف، امریکی صنعتکار وں کے اخراجات لاکھوں ڈالر بڑھ گئے
نارتھ جیکسن،واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی محصولات کی پالیسیوں نے مقامی صنعتکاروں کے اخراجات میں لاکھوں ڈالر سالانہ اضافہ کر دیا ، جبکہ ایران جنگ کے باعث سامان کی ترسیل بھی مزید مہنگی ہو گئی ہے ۔
امریکی ریاست اوہائیو میں ایلومینیم مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی شیپس کے ایگزیکٹو ڈگ رینڈے کے مطابق حکومتی پالیسیوں نے کاروباری مشکلات اور غیر یقینی صورتحال بڑھا دی ہے ۔ ٹرمپ نے جنوری2025 میں دوبارہ صدارت سنبھالنے کے بعد ایلومینیم، سٹیل اور گاڑیوں سمیت مختلف مصنوعات پر محصولات عائد کیے ۔ بعض امریکی صنعتوں کو فائدہ ہوا، تاہم دیگر کمپنیوں کے اخراجات بڑھ گئے ۔ دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے صدر ٹرمپ کی کوریج عارضی طور پر معطل کرنے پر پانچ ٹی وی نیٹ ورکس کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز سے وائٹ ہاؤس کوریج سے متعلق ریکارڈ اور خط و کتابت طلب کی گئی ہے ۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ حریف اداروں کا مشترکہ بائیکاٹ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتا ہے ۔ دوسری جانب صحافتی آزادی کے حامیوں نے تحقیقات کو صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments