اے آئی برطانیہ کی سلامتی کے خطرات بڑھا رہی:ایم آئی فائیو

اے آئی برطانیہ کی سلامتی کے  خطرات بڑھا رہی:ایم آئی فائیو

لندن،پیرس(اے ایف پی)برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سربراہ کین میک کیلم نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کے خطرات بڑھا رہی ہے اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تباہ کاریوں میں اضافہ کر سکتی ہے ۔۔۔

سالانہ بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سائبر حملہ آوروں کی صلاحیتیں بڑھا رہی ہے ۔میک کیلم کے مطابق برطانیہ کو سرد جنگ کے بعد پہلی بار غیر ملکی ریاستوں سے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔ مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے 200 سے زائد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بے قابو اے آئی ماڈلز اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ نوبیل انعام یافتہ جیفری ہنٹن اور ٹیورنگ ایوارڈ یافتہ یوشوا بینجیو سمیت ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سائبر حملوں کی صلاحیت رکھنے والے اے آئی ماڈلز کو آزمائش کے دوران انٹرنیٹ سے منقطع رکھا جائے ۔ محققین نے کہا کہ بعض زیرتربیت ماڈلز حفاظتی پابندیاں توڑ کر ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرچکے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...