آسٹریلوی امام کی فلائی دبئی کے معاون پائلٹ سے تعلق کی تردید
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ایک امام نے فلائی دبئی کے معاون پائلٹ سے کسی بھی تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے ۔۔۔
متحدہ عرب امارات کے استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ عمانی معاون پائلٹ نے آسٹریلیا میں تعلیم کے دوران انتہا پسندانہ مواد سے متاثر ہوکر شدت پسندی اختیار کی اور بعدازاں طیارے کے کپتان پر حملے کی کوشش کی۔ امام ابو حمزہ کو مقامی میڈیا نے سمیر موہتادی کے نام سے شناخت کیا ہے ، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ملزم حامم الحمامی سے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی ان کے مرکز میں ملزم کے آنے کا کوئی ریکارڈ موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments