حزب اللہ کا اسرائیل سے جنگ کے متاثرین کیلئے 14ہزار ڈالر تک امداد کا اعلان

حزب اللہ کا اسرائیل سے  جنگ کے متاثرین کیلئے  14ہزار ڈالر تک امداد کا اعلان

بیروت(اے ایف پی)لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے فی خاندان 14 ہزار ڈالر تک مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

 حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ علی دعموش نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں کے متاثرین کو 14 ہزار ڈالر جبکہ دیگر علاقوں کے خاندانوں کو 12 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے ۔ امداد ایک سال کے دوران چار اقساط میں ادا کی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ سہولت بے گھر افراد اور تباہ شدہ یا ناقابل رہائش مکانات کے مالکان کیلئے ہوگی۔ لبنان میں جنگ کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مکان تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...