ایلون مسک \"حقیقی جینئس\"، مدار میں ہزاروں سیٹلائٹس بھیجنا غیرمعمولی کامیابی :پیوٹن
ماسکو (اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن نے امریکی ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کو "حقیقی جینئس" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدار میں ہزاروں سیٹلائٹس بھیجنا غیرمعمولی کامیابی ہے ۔
پیوٹن نے ماسکو میں روس افریقہ سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ مسک کے 5 ہزار سے زائد سیٹلائٹس مدار میں موجود ہیں،ماسکو اپنے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے ۔پیوٹن کے مطابق روس امریکی شراکت داروں بشمول مسک سے رابطے میں ہے تاکہ خلا میں ایک دوسرے کے نظاموں میں مداخلت نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments