امریکا:چیٹ جی پی ٹی کے طبی مشورے پر عمل، سافٹ ویئر انجینئر چل بسی،کمپنی کیخلاف مقدمہ
نیویارک (این این آئی)امریکا میں چیٹ جی پی ٹی کے مبینہ طبی مشورے پر عمل کرنیوالی 31سالہ سافٹ ویئر انجینئر کی موت کے بعد والدین نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائن وان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ چیٹ بوٹ نے مرگی کی دوا لیموٹریجین کی خوراک بتدریج کم کرنے اور اس منصوبے کو ڈاکٹروں سے چھپانے کی رہنمائی دی۔ والد کے مطابق چیٹ ہسٹری میں خوراک 400 ملی گرام سے صفر تک لانے کا منصوبہ ملا۔ خاتون 14 فروری کو اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں، سرکاری ریکارڈ میں موت کی وجہ مرگی سے اچانک وفات بتائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments