بھارت بنگلہ دیش گنگا معاہدہ دسمبر میں ختم، پانی قلت کا خدشہ
راجشاہی(اے ایف پی)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے گنگا کے پانی کی تقسیم کا 30 سالہ معاہدہ دسمبر میں ختم ہورہا ہے۔
جس کے بعد نیا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بنگلہ دیش میں پانی کی قلت مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ،بنگلہ دیشی حکام کے مطابق نیا معاہدہ نہ ہونے سے کروڑوں افراد کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے ۔عالمی بینک کے مطابق دریائے گنگا کے طاس میں 65 کروڑ 50 لاکھ افراد آباد ہیں، جن میں 5 کروڑ سے زائد بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ پانی کے بہاؤ میں کمی سے زرعی پیداوار اور ماہی گیری متاثر ہورہی ہے ۔بنگلہ دیشی حکام نے بھارت کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر نئے معاہدے پر زور دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق آئندہ معاہدے میں موسمیاتی تبدیلی اور پورے دریائی نظام کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم پر کئی دہائیوں سے اختلافات چلے آرہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments