وولکس ویگن کا 2030 تک چین سے 3 لاکھ گاڑیاں سالانہ برآمد کرنے کا ہدف
ہیفے (اے ایف پی)جرمن کار ساز کمپنی وولکس ویگن نے 2030 تک چین میں تیار کردہ کم از کم 3 لاکھ گاڑیاں سالانہ برآمد کرنے کا ہدف مقرر کر لیا۔
کمپنی چین میں تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی بھی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا کی منڈیوں میں متعارف کرائے گی۔ وولکس ویگن کے مطابق ان ٹیکنالوجیز میں گاڑیوں کا الیکٹرانک نظام اور ڈرائیور معاون نظام شامل ہیں۔ چینی کمپنیوں سے سخت مقابلے اور کمزور طلب کے باعث مشکلات کا شکار ادارہ 2030 تک ایک لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments